Tender details
اشتہار برائے ٹھیکہ زمین
پنجاب کشمیری پولیس لائنز گجرانوالہ روڈ فیصل آباد میں واقع رقبہ قابل کاشت بمعہ نہری پانی 7 ایکڑ بذریعہ نیلامی ٹھیکہ پر دینے کیلئے موزوں ٹھیکیدار اور خواہشمند حضرات مورخہ 29-10-2026 بروز جمعرات بوقت 11 بجے دن نیلامی میں شرکت کر سکتے ہیں۔ اگر کسی وجہ سے بولی منعقد نہ ہو سکی تو بولی مورخہ 02-11-2026 بروز سوموار بوقت 11 بجے دن منعقد کروائی جائے گی۔ تمام خواہشمند حضرات بولی میں شرکت کیلئے مبلغ 50,000/- روپے سیکیورٹی جمع کروا کر بولی دے سکتے ہیں جو کہ ناقابل واپسی ہوگی۔ کامیاب بولی دہندہ کو سالانہ کل ٹھیکہ کا 1/2 حصہ موقع پر جمع کروانا ہوگا بقایا رقم زمین کا قبضہ لینے پر جمع کروانے کا پابند ہوگا۔
افسر مجاز بوجوہ ٹھیکہ منسوخ کرنے کا مجاز ہوگا۔ دیگر شرائط و معلومات برائے ٹھیکہ دفتر اوقات میں دفتر زیر دستخطی سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
ایس پی، بٹالین کمانڈر، بٹالین نمبر 4 پنجاب کشمیری پولیس لائنز گجرانوالہ روڈ فیصل آباد