Tender details
نیلامی نوٹس
بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کو درج ذیل سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نیلامی کے سلسلے میں قومی
ٹیکس نمبر (NTN) کے حامل فرموں سے سربمہر پیش کش مطلوب ہیں۔
تفصیل درجہ ذیل ھے۔
نمبر شمار ساخت
01 پراڈو (Prado) 5 ڈور 2008 ماڈل
02 پراڈو (Prado) 5 ڈور 2005 ماڈل
03 ٹیوٹا کرولا (Corolla) SE سیلون 2002 ماڈل (پنک)
04 ٹیوٹا کرولا (Corolla) SE سیلون 2002 ماڈل (سلور)
05 ٹیوٹا (Toyota) لینڈ کروزر V8 2008 ماڈل
06 یاماہا (Yamaha) موٹر سائیکل 2005 ماڈل
07 یاماہا (Yamaha) موٹر سائیکل 2005 ماڈل
شرائط درج ذیل ھیں (1) جیسا ہے جہاں ہے کی بنیاد پر نیلامی کی جائیں گی۔ (2) پیشکش
دستاویز حاصل کرنے کیلئے مبلغ -/1000 روپے بنام سیکرٹری بلوچستان صوبائی اسمبلی نیشنل بینک آف
پاکستان کوئٹہ Head of Account No C03870 DDO Code QA7022 میں پیش وصول کی جائے
میں (ناقابل واپسی) جمع کر کے رسید پیش کرنا ہوگی۔ (3) بند لفافے میں پیش کش وصول کی جائے
گی۔ (4) پیش کردہ قیمت کا (25%) پچیس فیصد ضمانت بہ شکل کال ڈیپارٹ یا ڈیمانڈ ڈرافٹ بنام
سیکرٹری بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کو منسلک کرنا ہوگا۔ ناکام بولی دہندگان کا زر ضمانت 15 دن بعد
واپس کر دیا جائے گا۔ (5) کامیاب بولی دہندہ کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236/A کے تحت
بولی کی رقم کا (فعال افراد/ فرمز %10 اور غیر فعال افراد/ فرمز %20) ایڈوانس انکم ٹیکس کی مد میں فیڈرل
بورڈ آف ریونیو کے متعلقہ ہیڈ آف اکاؤنٹ میں جمع کروا کر رسید منسلک کرنا ہوگی۔ (6) گاڑیوں اور
موٹر سائیکلوں کا معائنہ مورخہ 05 نومبر بروز جمعرات 2026 صبح (10) دس بجے سے دوپہر (12) بجے
کے دوران کیا جا سکتا ہے۔ (7) جن پیشکشوں /بولیوں کی تائید میں زر ضمانت منسلک نہیں ہوگا زیر غور نہیں
لائے جائیں گے۔ (8) پیشکش کی منظوری پر بولی دہندہ کو (3) یوم کے اندر پیش کردہ قیمت کا بقایا
(%75) فیصد جمع کرانا ہوگا۔ بصورت دیگر ضمانت ضبط کیا جائے گا۔ (9) پیشکش وصول کرنے کی آخری
تاریخ 09-11-2026 دوپہر 11 بجے تک ہے۔ (10) پیشکش مقصد ہذا کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کی نگرانی
میں ایڈمن بلاک کے کانفرنس روم میں مورخہ 09.11.2026 بروز سوموار صبح 11:30 بجے پیش کردہ
دہندگان کی موجودگی میں کھولی جائیں گی۔ (11) پیشکشوں کے ہمراہ پیشکش دہندگان کے مکمل پتہ جات
قومی ٹیکس (NTN) نمبر اور شناختی کارڈ کی نقول منسلک کرنا ہوگی (12) کامیاب پیشکش دہندہ (15) یوم
کے اندر نیلام شدہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو اپنے خرچ پر اٹھانے کا پابند ہوگا۔ ناکامی کی صورت میں اس کا
ضمانت ضبط اور پیشکش منسوخ کر کے اگلا اہل پیشکش دہندہ کا کامیاب تصور کیا جائیگا۔ (13) متعلقہ کمیٹی کو
اختیار حاصل ہوگا کہ بلا اظہار وجوہ کسی ایک یا تمام پیشکشوں کو منظوری یا مسترد کر دے۔ (14) تمام ناکارہ
گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیلئے الگ الگ پیشکش دینا ہوگا۔
چیف اکاؤنٹ آفیسر / چیئرمین نیلامی
کمیشن بلوچستان صوبائی اسمبلی
PRQ No 2021/23-10-2026
www.dpr.gob.pk. @dpr_gob dpr.gob | f@dgpr.balochistan