Tender notice

Tender Notice for Sale of Waste

Tender No: TS-285782742

CategoryAuction, General Order Supply, Material
DepartmentInterloop Limited
Advertising dateSun 25 Oct 26
Opening dateSun 15 Nov 26
NewspaperExpress Lahore

Tender details

ٹینڈر نوٹس
INTERLOOP
ویسٹ برائے فروخت
انٹرلوپ لمیٹڈ کو سال 2027 کے لئے مندرجہ ذیل شرائط پر مالی طور پر مستحکم پارٹی سے فیکٹری کی درج ذیل اقسام کی ویسٹ کی نیلامی کیلئے خدمات ٹھیکیدار پر دینا مطلوب ہیں اور صرف انٹرلوپ کے رجسٹرڈ ٹھیکیداران ہی ریٹ دینے کے اہل ہوں گے۔
ویسٹ کی اقسام:
* جرابوں کی ویسٹ: بی اور سی کیٹیگری، شریڈڈ، آئلی اور یارن سکشن (Socks Waste B & C Category, Shredded, Oily, Yarn Suction)
* پولی تھین، گتہ کون اور کاغذ کی ویسٹ (Polythene, Gatta Cone, Paper Waste)
* فیبرک کٹنگ ویسٹ - اپیرل (Fabric Cutting Waste - Apparel)
* فیبرک کٹنگ ویسٹ - ڈینم (Fabric Cutting Waste - Denim)
* اپیرل گارمنٹس - اے، بی اور سی کیٹیگری (Apparel Garments - A,B,C Category)
* ڈینم گارمنٹس: بی-2 کیٹیگری (Denim Garments B-2)

شرائط و ضوابط:
1- ٹھیکیدار کمپنی کے تمام یونٹوں کی ویسٹ الگ الگ اٹھانے کا پابند ہوگا۔ لوڈنگ بذمہ ٹھیکیدار ہوگی اور لیبر EHS کے قوانین کے مطابق انتظام کرنے کا پابند ہوگا۔
2- پٹیشنز کمپنی کے مہیا کردہ فارم پر دی جاسکے گی جو کمپنی کے ٹیکنیشن ڈیپارٹمنٹ میں دستیاب ہیں اور بذریعہ واٹس ایپ 0336-7682811 پر بھی منگوائے جاسکتے ہیں۔
3- ٹھیکیدار پٹیشنز کے ساتھ اپنی تمام معلومات سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر، موجودہ کاروبار، سابقہ تجربہ، موجودہ خریداری کے ذرائع اور موجودہ گاہکوں کی اور اس کی تفصیلات لف کرئے گا۔
4- ٹھیکیدار سے پٹیشنز سیل بند لفافوں میں وصول کی جائے گی اور مقررہ تاریخ کے بعد وصول ہونے والی درخواستوں پر غور سے نہیں کیا جائے گا۔
5- ٹھیکیداران کو ہر قسم کی ویسٹ کے لیے 2,000,000 روپے ضمانت بذریعہ پے آرڈر علیحدہ جمع کروانے ہوں گے۔ بولی کی نامنظوری کی صورت میں یہ رقم قابل واپسی ہوگی جبکہ منظوری کی صورت میں یہ رقم بطور سیکیورٹی کمپنی کے پاس جمع رہے گی۔ کمپنی کے موجودہ ٹھیکیداران بھی پٹیشنز جمع کروانے کے اہل ہوں گے اور ان کی موجودہ سیکیورٹی کی رقم ہی اس معاہدہ سیکیورٹی کی رقم تصور کی جائے گی۔
6- ٹھیکیداران کی پٹیشنز کھولنے کے بعد کمپنی قیمتوں میں ردوبدل باہمی رضامندی سے کریں گے۔
7- گورنمنٹ کے نافذ العمل ٹیکسوں کا اطلاق تمام قیمتوں پر لاگو ہوگا۔
8- پٹیشنز زیر دستخطی کے پاس مورخہ 15-11-2026 تک پہنچ جانی چاہئیں۔

کنوینر (Convener) ویسٹ کمپنی، انٹرلوپ لمیٹڈ
سیکنڈ فلور، دوبرج پلازہ، کوہ نور ٹاؤن، فیصل آباد۔ فون نمبر (Ext:3111) 041-4360400