Tender details
بولیاں درکار ہیں
کراچی ایئرپورٹ پر بلاک اوور ہال / جیٹ ہینگر کی بحالی
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (PIA) پاکستان انجینئرنگ کونسل PEC میں C-4 سول کیٹیگری کے تحت رجسٹرڈ معروف ٹھیکیدار فرمز یا جوائنٹ وینچرز سے سر بمہر بولیاں مطلوب ہیں
تاہم، جوائنٹ وینچر کی صورت میں لیڈ پارٹنر کا پاکستان انجینئرنگ کونسل PEC میں C-4 سول کیٹیگری کے لیے سال 27-2026 کے لیے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے،
تاکہ کراچی ایئرپورٹ پر موجود جیٹ ہینگر کی مکمل مرمت، تزئین و آرائش اور دوبارہ فعال کرنے کا کام کیا جاسکے اور اس سہولت کو مکمل طور پر قابل استعمال بنانے
کے ساتھ ساتھ تنگ (Narrow) باڈی ایئر کرافٹ کی دیکھ بھال اور اس سے متعلقہ انجینئرنگ سرگرمیوں کے لیے موزوں بنایا جاسکے۔
کام کے دائرہ کار میں سول ورکس، ہینگر کے دروازوں کی بحالی، چھت اور بیرونی تہہ کی مرمت، نکاسی آب، واٹر پروفنگ، پرندوں سے تحفظ، بیت الخلا، میکینیکل،
وینٹی لیشن، ایئر کنڈیشنگ اور ریفریجریشن (HVAC&R)، الیکٹریکل و میکینیکل کام، آگ بجھانے کے انتظامات اور فرنیچر کے کام شامل ہیں تاہم کام کا دائرہ کار
ان تک ہی محدود نہیں ہوگا۔
بولیاں جمع کرانے کا طریقہ کار: بولی کا عمل ”سنگل اسٹیج دو لفافہ“ کی بنیاد پر ہوگا۔ بولی دہندہ کا نام اور ٹینڈر کی تفصیل تکنیکی اور مالیاتی دستاویزات کے لیے الگ الگ
لفافوں پر واضح طور پر درج ہونا ضروری ہے۔
بولی کی دستاویزات، جن میں شرائط و لوازمات (TORs)، جانچ کے معیار اور دیگر شرائط و ضوابط شامل ہیں، پی آئی اے کی ویب سائٹ: www.piac.com.pk
سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ بولی کی دستاویزات کی قیمت 15,000 پاکستانی روپے (نا قابل واپسی) ہوگی۔ یہ رقم پے آرڈر کے ذریعے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کمپنی
لمیٹڈ کے نام پر جمع کرائی جائے گی اور تکنیکی تجویز کے ساتھ منسلک کی جائے گی۔ نرخ نامہ (ریٹس) بولیاں کھولنے کی تاریخ سے 120 دن تک مؤثر ہونا چاہیے۔ بولی کی
ضمانت کے طور پر 30 لاکھ پاکستانی روپے کی زیر ضمانت تکنیکی دستاویزات کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہے۔
بولی دہندگان اپنی بولیاں بذریعہ ڈاک یا کوریئر سروس، جنرل منیجر کنٹریکٹ مینجمنٹ، سپلائی چین مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پی آئی اے ہیڈ آفس، کراچی، پاکستان کے نام
ارسال کریں۔ ٹینڈر فیس اور بولی کی ضمانت کے اصل پے آرڈرز بھی ساتھ منسلک ہوں۔ بولیاں 11-11-2026 کو صبح 10:30 بجے (پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم) تک
جمع کرانا ضروری ہیں۔
ٹینڈر یا بولیاں مقررہ تاریخ کو صبح 10:30 بجے تک سپلائی چین مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پی آئی اے کے داخلی راستے پر موجود ”ٹینڈر باکس کرشیل پرچیز“ میں بھی ڈالی
جاسکتی ہیں۔ ٹینڈرز اسی روز صبح 11:00 بجے ان ٹینڈر دہندگان کی موجودگی میں کھولے جائیں گے جو شرکت کرنا چاہیں۔
اس نوٹس سے متعلق کسی بھی معلومات کے لیے درج ذیل ای میل پر رابطہ کیا جاسکتا ہے:
جنرل منیجر کنٹریکٹ مینجمنٹ
سپلائی چین مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ،
پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی۔
فون: 021-99046056, 99043081
ای میل: saniya.malik@piac.aero
UAN: 111-786-786
PAKISTAN
International Airlines
Great People to Fly With
www.piac.com.pk /PakistanIntAirline /official_PIA in pakistan-international-airlines @pakistanintairlines