Tender details
اشتہار نیلام عام بسلسلہ کرایہ داری ملکیتی پراپرٹی میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ
ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ اپنی ملکیتی پراپرٹی دوکانات / پیٹرول پمپ و جگہ ورکشاپ شوپورہ روڈ نزد سلار ہاؤس نیلام عام کے ذریعہ کرایہ داری پر دینا چاہتی ہے۔ جو ماہانہ کرایہ کی بنیاد پر ہوگی۔
نیلام عام مورخہ 02-11-2026 بروز بدھ بوقت 11:00 AM میونسپل کارپوریشن ہال نزد دفتر گوجرانوالہ منعقد ہوگا۔ اگر مقررہ تاریخ پر پراپرٹی کی نیلامی کامیاب نہ ہوسکی۔ تو مذکورہ پراپرٹی کی نیلامی کی کارروائی کسی بھی دوسری تاریخ پر بھی کی جا سکتی ہے جس کی کارروائی میونسپل کارپوریشن کی نیلامی کی کارروائی مورخہ 03-11-2026 کو ہوگی۔
دوبارہ نیلامی کی کارروائی مورخہ 04-11-2026 کو ہوگی۔
نمبر شمار | نام اراضی | پیکش رقم | ریزرو پرائس مطابق اسسمنٹ کمیٹی | زر ضمانت 10%
1 | ورکشاپ شوپورہ روڈ نزد سلار ہاؤس | | |
(i) پیٹرول پمپ | 8 کنال | 2,40,000/- روپے (ماہوار کرایہ) | 8,60,000/- روپے
(ii) دکانات | | دکانات/-110 روپے فی مربع فٹ (ماہوار کرایہ) | 47,500/- روپے
شرائط نیلام مندرجہ ذیل ہیں۔
1- یہ کہ مذکورہ جگہ کرایہ داری پنجاب لوکل گورنمنٹ پراپرٹی رولز 2018 کے رول (C)16 کے تحت ابتدائی طور پر 15 سال کیلئے اور (D)16 کے تحت ہر سال 10% سالانہ اضافہ کیا جائے گا۔ مزید برآں کرایہ دار اسکی رضا مندی پر مطابق پراپرٹی رولز 2018 (E)16 کے تحت مزید 10 سال کیلئے کرایہ داری میں اضافہ کروا سکے گا۔ Re-assessment ہونے کے بعد مزید 10 سال کرایہ داری کی مدت میں اضافہ ہو سکے گا۔ اور پراپرٹی رولز 2018 (F)16 کے مطابق کرایہ داری کا معاہدہ ختم ہونے سے کم از کم تین ماہ قبل تحریری طور پر تجدید معاہدہ کی درخواست دے گا۔ اگر باہمی رضا مندی سے تجدید معاہدہ نہ ہوسکا تو مذکورہ ورکشاپ شوپورہ روڈ نزد سلار ہاؤس پیٹرول پمپ و دکانات 8 کنال اراضی کرایہ داری پنجاب لوکل گورنمنٹ پراپرٹی رولز 2018 کے مطابق حسب ضابطہ کی جائیگی۔
2- نیلامی میں حصہ لینے والے خواہشمند افراد لازم ہوگا کہ وہ نیلامی سے قبل درج شدہ رقم جنگی مزید یہ آرڈر CDR جاری شدہ بینک وقت اصل شناختی کارڈ ہمراہ تصدیق شدہ فوٹو کاپی جمع کرانا لازمی ہوگی۔ شناختی کارڈ کے بغیر کوئی CDR جمع نہیں کی جائے گی۔ اور مقررہ تاریخ نیلامی سے ایک یوم قبل CDR دفتر میونسپل آفیسر (ریگولیشن) میں دفتری اوقات بوقت 04:00PM تک جمع کروانے کے پابند ہونگے۔ نیلامی والے دن بھی CDR وصول نہ کی جائے گی۔
3- یہ کہ کامیاب بولی دہندہ کو دوکانات / پیٹرول پمپ و جگہ ورکشاپ شوپورہ روڈ نزد سلار ہاؤس کے لئے محکمہ ہذا کی جانب سے فراہم کردہ (Proposed) Building Plan / Design Layout and all requisite feasibility reports ect. کامیاب بولی دہندہ بلڈنگ پلان از خود بنوا کر پیش کر سکتا ہے جس کی حتمی منظوری میونسپل آفیسر (انفراسٹرکچر) کی جانب سے دی جائے گی۔ اور بعد ازاں میونسپل آفیسر (Monitoring) کی طرف سے منظوری کے بعد بلڈنگ سنگل / ڈبل سٹوری تعمیر کرنے کا مجاز ہوگا۔ تاہم اخراجات کا تخمینہ اور اس کی منظوری میونسپل آفیسر (انفراسٹرکچر) میونسپل آفیسر (پلاننگ) کرے گا اور بعد از تصدیق اخراجات زیر نگرانی میونسپل آفیسر (انفراسٹرکچر) کی جانب سے ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ نیز اگر کسی قسم کی بلڈنگ پلان میں ترمیم کرنے سے قبل محکمہ ہذا سے NOC حاصل کرنے کا پابند ہوگا۔
4- یہ کہ کامیاب بولی دہندہ پراپرٹی پر ہذا کی منظوری میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ میونسپل آفیسر (انفراسٹرکچر) اور میونسپل آفیسر (ریگولیشن) کی تفصیل کے ساتھ کوٹیشن تخمینہ کے مطابق لف نصب کرنے کا پابند ہوگا۔ واضح کیا جاتا ہے کہ بعد از منظوری میونسپل آفیسر (انفراسٹرکچر) کامیاب بولی دہندہ مطابق میونسپل آفیسر (انفراسٹرکچر) Estimate مذکورہ بلڈنگ الف تعمیرات پر آنے والی لاگت کی رقم میں سے ہر ماہ آدھا کرایہ 50% میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ جمع کروانے کا پابند ہوگا۔ نیز یہ کہ کامیاب بولی دہندہ کو (3) ماہ Grace Period دیا جائے گا۔
5- یہ کہ کامیاب بولی دہندہ کو زر ضمانت اور رقم بطور زر ضمانت پنجاب لوکل گورنمنٹ (پراپرٹی رولز 2016) کی شق (a)5 کے تحت آمدہ بولی میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
6- یہ کہ کامیاب بولی دہندہ کو وقت معاہدہ (6) چھ ماہ کا کرایہ ایڈوانس بطور سکیورٹی جمع کروانے کا پابند ہوگا۔
7- یہ کہ کامیاب بولی دہندہ کو کرایہ داری کی ہر ماہ کی 5 تاریخ سے قبل میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کو ادا کر کے باقاعدہ رسید حاصل کرنے کا پابند ہوگا۔ (3) ماہ کا کرایہ ادا نہ کرنے کی صورت میں کرایہ داری خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔
8- یہ کہ کامیاب بولی دہندہ کو کوئی ایسا کاروبار کرنے کا مجاز نہ ہوگا جو اخلاقی اور قانونی طور پر ممنوع ہو۔ نیز کرایہ دار کو Sublet / ٹھیکہ پر کرایہ داری دینے کا مجاز نہ ہوگا۔ کسی بھی وقت حکمی کرایہ داری میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کو بغیر نوٹس کے کرایہ داری منسوخ کی جائے گی اور جمع شدہ سکیورٹی و ادا شدہ رقم ضبط کر لیا جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری کرایہ دار پر ہوگی۔
9- یہ کہ کامیاب بولی دہندہ اپنے خرچ پر دروغن، گیس، ٹیلی فون اور پانی کی تنصیب کروانے کا پابند ہوگا۔ جس کیلئے NOC میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ سے حاصل کیا جائے گا۔
10- یہ کہ دوران کرایہ داری میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ اور کرایہ دار کے درمیان کسی تنازعہ کی صورت میں Arbitration Act 1940 کے تحت کشتریاں ان کی جانب سے مقرر کردہ آفیسر ثالث ہوں گے۔ جس کا فیصلہ حتمی ہوگا اور دونوں فریقین اس کے پابند ہونگے۔ جو کہ کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔ یہ کہ کسی بھی وقت میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کو عوامی مفاد کے پیش نظر پراپرٹی / دوکانات کا کامیاب بولی دہندہ ایک ماہ کے نوٹس پر پراپرٹی / دوکانات خالی کرنے کا پابند ہوگا۔
11- یہ کہ کامیاب بولی دہندہ کو کسی بھی آفت ارضی و سماوی سیلاب، زلزلہ، ہڑتال، حالت جنگ، بجلی، بحران یا کسی بھی ہنگامی حالت کی صورت میں کسی رعایت کا حق نہ ہوگا اور نہ ہی کرایہ میں کمی کا کوئی درخواست کا مطالبہ کرے گا۔ کامیاب بولی دہندہ کسی بھی قسم کے مالی نقصان کی صورت میں میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ ذمہ دار نہ ہوگی۔
12- یہ کہ کامیاب بولی دہندہ پنجاب لوکل گورنمنٹ پراپرٹی رولز 2018 اور Punjab Rented Premises Act 2009 اس کے علاوہ وفاقی گورنمنٹ / لوکل گورنمنٹ کی جانب سے وقتاً فوقتاً متوقع ہونے والی تمام ہدایات پر عمل درآمد کرنے کا پابند ہوگا اور قانونی معاہدہ کرایہ داری کا مکمل طور پر ہر حال میں عمل درآمد کرنے کا پابند ہوگا۔
13- یہ کہ کامیاب بولی دہندہ پنجاب لوکل گورنمنٹ پراپرٹی رولز 2018 کے رول نمبر (G)16 کے تحت عرصہ کرایہ داری کے ختم ہونے کے بعد دوبارہ نیلامی کی صورت میں سب سے زیادہ وصول شدہ حقوق کرایہ داری کی موجودہ کرایہ دار کو پیش کی جائے گی۔ اگر اس نے اپنے تمام واجبات ادا کر دیئے ہوں اور کرایہ داری کی مدت میں اضافہ ہو تو وہ اپنا سامان وغیرہ ہٹا کر قبضہ میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کو کرائے گا۔
14- یہ کہ کامیاب بولی دہندہ کو کرایہ داری کی طرف سے لاگو تمام ٹیکس ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ اور انکم ٹیکس کی کٹوتی میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کی جانب سے کی جائے گی۔
15- یہ کہ کامیاب بولی دہندہ کرایہ داری کا معاہدہ دوران معاہدہ وفات انتقال ہو جائے تو عرصہ کرایہ داری حسب ضابطہ اس کے جائز ورثاء کے نام منتقل کی جاسکے گی۔
16- یہ کہ کامیاب بولی دہندہ کرایہ دار بلا اجازت دوکانات کے ڈھانچہ میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکتا۔ جس کی باقاعدہ منظوری فریق اول سے حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
17- یہ کہ کامیاب بولی دہندہ اپنے خرچ پر مطابق ایسٹیمیٹ میونسپل آفیسر (انفراسٹرکچر) تعمیر شدہ بلڈنگ کی رقم میں سے ہر ماہ آدھا کرایہ جمع کروانے کا پابند ہوگا۔
18- یہ کہ شرائط نیلام کے لئے دوکانات اور پیٹرول پمپ سنگل سٹوری بلڈنگ کی تعمیر کا حتمی فیصلہ منظور ہوگا۔
چیف آفیسر
میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ
IPL-11342