Tender details
از دفتر میونسپل کمیٹی کہروڑ پکا ضلع لودھراں
تیسری مرتبہ اشتہار نیلام عام ٹھیکہ جات آمدن برائے سال 27-2026
عرصہ آٹھ ماہ از 01-11-2026 تا 30-06-2027 میونسپل کمیٹی کہروڑ پکا
میونسپل کمیٹی کہروڑ پکا اپنی درج ذیل مدات آمدن برائے سال 27-2026 ٹھیکہ پر دینے کیلئے مورخہ 10-11-2026 بوقت 11:00 بجے دن بمقام جناح ہال میونسپل کمیٹی کہروڑ پکا زیر
پنجاب لوکل گورنمنٹ (حقوق وصولی) رولز 2016 نیلام عام کر رہی ہے۔ حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن نمبر SOV-1(LG)2-253/97 مورخہ 30-10-2003 کے تحت صوبہ پنجاب
کی ضلعی حکومتوں میں رجسٹرڈ ٹھیکیداران، تجدید شدہ ٹھیکیداران 27-2026 مقررہ زر بیعانہ کی رقم بصورت کال ڈپازٹ جو کہ مجاز بنک کی ہوگی مجاز آفیسر نیلام کے پاس جمع کرا کر بولی میں حصہ
لے سکیں گے۔ ہر بولی دہندہ کیلئے لازم ہوگا کہ وہ نیلام عام سے قبل %10 بطور زر بیعانہ، اپنے شناختی کارڈ کی مصدقہ کاپی اور رجسٹریشن کی مصدقہ کاپی میونسپل کمیٹی کہروڑ پکا کے ریکارڈ میں جمع
کرائے۔ کمپنی کی صورت میں جملہ شراکت داروں سے مختار نامہ لازم ہوگا کوئی بولی، دہندہ جو حکومت یا کسی بھی لوکل کونسل کا باقی دار/بلیک لسٹ ہو گا۔ بولی میں حصہ نہ لے
سکے گا۔ ٹھیکیدار کا شناختی NTN نمبر ہونا ضروری ہے۔ ٹھیکیدار آکشن اینڈ کلیکشن رولز 2016 کے تمام شرائط کا پابند ہوگا۔ (جس میں %16 PST اور انکم ٹیکس کی رقم %10 نیز دوران معاہدہ
گورنمنٹ کی طرف سے موصولہ تمام ہدایات / کسی بھی قسم کے ٹیکسز پر عملدرآمد کرنے کا پابند ہوگا)۔ ٹھیکیدار کو مطابق نوٹیفیکیشن زر نیلام کے برابر بنک گارنٹی / فکسڈ ڈپازٹ / چیک، دینے کا پابند ہوگا۔
میونسپل کمیٹی کہروڑ پکا، نیلام کمیٹی کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ وجہ بتائے بغیر ایک بولی یا تمام بولیاں مسترد کر دیں جملہ شرائط نیلامیات، منظور شدہ شیڈول ٹیکس / فیس ہائے و دیگر تفصیلات
دفتر میونسپل آفیسر فنانس سے دفتری اوقات کار میں ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔ تفصیل ٹھیکہ جات درج ذیل ہے۔
نوٹ: کامیاب بولی دہندہ گان / نان فاکر ہونے کی صورت میں گورنمنٹ کے قوانین کے مطابق ٹیکس دینے کا پابند ہوگا۔
نمبر شمار | نام مدات | ریزرو نیلام | زر بیعانہ %10 | میعاد ٹھیکہ
1 | آفس اربن کہروڑ پکا | 2640808 | 264080 | 01-11-2026 تا 30-06-2027
2 | فیس | 600155 | 60015 | 01-11-2026 تا 30-06-2027
3 | فروختگی گندہ پانی ڈسپوزل ظفر آباد کہروڑ پکا | 257777 | 25777 | 01-11-2026 تا 30-06-2027
4 | فروختگی گندہ پانی ڈسپوزل بختو والا کہروڑ پکا | 82222 | 8222 | 01-11-2026 تا 30-06-2027
5 | فروختگی گندہ پانی ڈسپوزل لودھراں روڈ کہروڑ پکا | 744710 | 74471 | 01-11-2026 تا 30-06-2027
6 | فروختگی گندہ پانی ڈسپوزل پرانا بہاولپور روڈ کہروڑ پکا | 18888 | 1888 | 01-11-2026 تا 30-06-2027
المشتهر
دستخط
اقراء عمر
ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کہروڑ پکا
دستخط
سید غلام الدین شاہ
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہروڑ پکا
IPL No. 11333