Tender details
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا
نوٹس برائے فروخت ناکارہ گاڑیاں اور ناکارہ سامان
سرگودھا بورڈ نے درج ذیل کندم اور ناکارہ سامان کی نیلامی کرنی ہے۔ ناکارہ سامان کی نیلامی جہاں ہے جیسے کی بنیاد پر بورڈ کی حدود میں
کمیٹی ممبران اور بولی دہندگان کی موجودگی میں ہوگی۔
تفصیل ناکارہ سامان و گاڑیاں
01- گاڑی نمبر SGN-5801 (ہائی ایس 2494cc) ماڈل 2005
02- گاڑی نمبر SGH-1632 (ہائی ایس ڈبل کیبن 2446cc) ماڈل 1995
03- گاڑی نمبر SGE-2566 (ہائی ایس 2500cc) ماڈل 1987
04- گاڑیوں اور جزئیات سے متعلقہ متفرق اور اولڈ پارٹس
شرائط برائے بولی دھندگان:
01- نیلامی میں حصہ لینے کے لیے کال ڈیپازٹ / CDR مورخہ 11-11-2026 بوقت 1:30pm تک ویلفیئر برانچ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ
سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا میں وصول ہو جانا چاہیے۔
02- نیلامی مورخہ 11-11-2026 کو بوقت 02:00pm بجے بورڈ آفس کی حدود میں ہوگی۔
03- بولی دہندگان برائے گاڑیاں فی گاڑی 2,2 لاکھ روپے کی کال ڈیپازٹ جبکہ باقی سامان کے لیے زر ضمانت مبلغ ایک لاکھ روپے کی کال ڈیپازٹ
بنام ویلفیئر آفیسر بورڈ میں جمع کروانا ہوگی۔
04- ناکام بولی دہندگان کو کال ڈیپازٹ کی واپسی انکی درخواست پر کر دی جائے گی۔
05- بولی دہندگان کی کال ڈیپازٹ ہوس ہونے کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی۔
06- بولی دہندگان انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس رجسٹرڈ ہونا لازمی ہیں۔ نیز نیلامی میں حصہ لینے والے بولی دہندہ کسی بھی سرکاری نیم سرکاری ادارہ سے
Blacklist نہ ہوں۔
07- کامیاب بولی دہندہ مقررہ معیادیت کے اشیاء پر دو دن کے اندر معاہدہ کرنا ہوگا۔
08- کامیاب بولی دہندہ (سب سے زیادہ بولی دہندہ) سے کل رقم کے علاوہ جملہ ٹیکسز حکومت کے مروجہ قواعد و ضوابط کے مطابق تین دن کے اندر وصول
کئے جائیں گے۔
09- کامیاب بولی دہندہ کے آفر کردہ ریٹس سے منحرف ہونے کی صورت میں زر ضمانت CDR ضبط کر لی جائے گی۔
10- کامیاب بولی دہندگان تمام ادائیگی کرنے کے بعد ایک ہفتہ کے اندر دفتری اوقات کار میں سامان اٹھانے کے پابند ہوں گے۔
11- ایک ہفتہ کے اندر کامیاب بولی دہندگان سامان نہیں اٹھائے تو-/5000 (پانچ ہزار روپے) فی یومیہ تاخیر کی صورت میں جرمانہ ادا کرنے کا پابند ہوگا۔
12- ناگزیر حالات کی صورت میں مجاز اتھارٹی جرمانہ میں کمی کرنے کی مجاز ہوگی۔
13- سیکرٹری بورڈ کو رولز 35 کے تحت اختیار حاصل ہے کہ وہ بغیر وجہ بتائے بولی منسوخ کر سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ حتمی ہوگا اور اسے کسی طور پر کسی
عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔
نوٹ: تمام سامان بموقع مورخہ 05-11-2026 تک دفتری اوقات میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ مزید تفصیلات / شرائط کے بارے ویلفیئر برانچ فون نمبر
03447929612, 048-3250041-42(EXT 113) پر دفتری اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
المشتهر
دستخط
(سید ابو الحسن نقوی)
سیکرٹری
IPL No. 11287