Tender notice

Tender for Purchase of MT Spare Parts

Tender No: PID(P)-217/26

CategoryAuto Parts, Automobiles/Vehicles, General Order Supply
DepartmentInspector General Frontier Corps South Khyber Pakhtunkhwa Dera Ismail Khan
Advertising dateSat 24 Oct 26
Opening dateMon 9 Nov 26
NewspaperExpress Peshawar

Tender details

ٹینڈر برائے خریداری ایم ٹی سپیئر پارٹس
۱۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور ساؤتھ خیبر پختونخواہ ڈیرہ اسماعیل خان کو فرنٹیئر کور ساؤتھ اور کنٹریکٹر گاڑیوں کی مندرجہ ذیل ٹائرز بمعہ ٹیوب، فلٹر، بیٹری وینڈر مطلوب ہے۔
سیریل
تفصیل
ٹینڈر کاغذات وصول کرنے کی آخری تاریخ اور وقت
ٹینڈر رکھنے کو کھولنے کی تاریخ اور وقت
ٹینڈر کاغذات کی قیمت
اشیاء کے نمونے
ا-
ٹائرز بمعہ ٹیوب
9-11-2026 بوقت 10:00 بجے
9-11-2026 بوقت 11:00 بجے
روپے 6000
چاہیے
ب-
فلٹر
"
"
"
"
ت-
بیٹریاں
"
"
"
"
۲۔ مطلوبہ سامان ٹائرز بمعہ ٹیوب، بیٹریاں فلٹر کی تفصیلات کسی بھی دن دفتری اوقات کار میں 10:00 بجے سے لے کر 13:00 بجے تک 6000 روپے کے عوض اے ایم ای برانچ ہیڈ کوارٹر فرنٹیئر کور ساؤتھ خیبر پختونخواہ ڈیرہ اسماعیل خان سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
۳۔ صرف رجسٹرڈ ٹینڈر دہندگان جو کہ ٹینڈر کاغذات از خود یا کسی ایجنٹ کے ذریعے وصول کریں گے۔ وہ ٹینڈر میں حصہ لے سکتے ہیں۔
۴۔ مجاز آفیسر کو اختیار ہوگا کہ وہ کوئی ایک یا تمام ٹینڈر PPRA قوانین کے مطابق قبول یا مسترد کر سکتا ہے۔
۵۔ سیلز ٹیکس اور دوسرے حکومتی ٹیکس ٹینڈر میں دیئے گئے ریٹ میں شامل ہونگے۔ اور یہ ریٹ 30 جون 2027 تک قابل لاگو ہونگے۔ اس دوران اگر گورنمنٹ کوئی نیا ٹیکس لگائے تو کنٹریکٹ ریٹ میں اضافہ نہیں کیا جائیگا۔
۶۔ مقررہ تاریخ تک ٹینڈر میں دیئے گئے ریٹ بطور لگ ریٹ لاگو ہونگے اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہی ریٹ پر دوبارہ سامان کا آرڈر کیا جائے گا۔
۷۔ کل مالیت کے دو فیصد کے برابر بیعانہ سیکیورٹی کال ڈیپارٹمنٹ ڈرافٹ بنام انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور ساؤتھ خیبر پختونخواہ ڈیرہ اسماعیل خان کو منسلک کرنا لازمی ہے۔
۸۔ کامیاب کنٹریکٹر کو مجموعی قیمت کا پانچ فیصد سیکیورٹی کال ڈیپارٹمنٹ ڈرافٹ بنام انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور ساؤتھ خیبر پختونخواہ ڈیرہ اسماعیل خان کو جمع کرانا ہوگا۔
۹۔ سپلائی آرڈر حکومت پاکستان سے منظوری ملنے پر جاری کیا جائے گا۔
۱۰۔ تمام ٹینڈر دہندگان کی موجودگی میں ہیڈ کوارٹر و بیگ ڈی آئی خان کے دفتر کے سامنے کھولے جائیں گے۔ کوئی ٹینڈر مقرر کردہ وقت اور تاریخ کے بعد وصول نہیں کیا جائے گا۔
۱۱۔ تمام ٹینڈر دہندگان کاغذات جمع کرانے کے دن مطلوبہ سامان کا ایک عدد سیمپل اے ایم ای برانچ فرنٹیئر کور ساؤتھ خیبر پختونخواہ ڈیرہ اسماعیل خان کو جمع کرائے گا۔ جس کی بنیاد پر سامان کی معیار کا معائنہ کیا جائے گا۔ سیمپل کی فراہمی ٹینڈر کھلنے کی تاریخ سے پہلے جمع کرانا لازمی ہے۔
۱۲۔ مجاز آفیسر کو اختیار ہوگا کہ وہ (ٹائرز بمعہ ٹیوب، بیٹریاں فلٹر) کی تعداد میں PPRA قوانین کے مطابق کمی بیشی کر سکتا ہے۔
۱۳۔ یہ ٹینڈر رولز و ویب سائٹ www.ppra.org.pk پر بھی دیکھا / ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
PID(P)217/2026
لیفٹیننٹ کرنل
برائے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور ساؤتھ ڈیرہ اسماعیل خان
(افتخار حسین بنگش)